دوسری جانب برطانوی مظاہرین نے ملک کی وزیراعظم کی تقریر میں خلل پیدا کر دیا۔
کنزرویٹو حکمران جماعت کی کانفرنس میں برطانوی وزیر اعظم کے طور پر اپنی پہلی تقریر میں لِز ٹرس نے دعویٰ کیا کہ یوکرین، روس کے ساتھ جنگ جیت جائے گا۔
ٹیلیگراف کے مطابق بدھ کے روز اپنی تقریر میں لز ٹرس نے انگلینڈ میں ان دنوں افراتفری کی صورت حال کے ساتھ روس اور یوکرین کے درمیان جنگ کے حوالے سے ملک کی خارجہ پالیسی پر بھی بات کی۔
تقریر کے ایک حصے میں، برطانوی وزیر اعظم اپنی حکومت کے داخلی مواقف کی تعریف کر رہی تھیں کہ تبھی ماحولیات کی حمایت کرنے والی دو انگریز خواتین کے احتجاج کا انہیں سامنا کرنا پڑا۔
احتجاج کرنے والی دونوں خواتین نے ایک بینر اٹھا رکھا تھا جس پر لکھا تھا: ’’ان (چیزوں) کو کس نے ووٹ دیا؟‘‘۔ اس بینر پر ماحولیات کی حمایت کرنے والی گرین پارٹی کا لوگو دیکھا جا سکتا ہے۔
دونوں مظاہرین کے شور کے بعد، لز ٹرس نے اپنی خطاب کو روک دیا اور کانفرنس کے شرکاء اور سیکورٹی اہلکاروں سے کہا کہ "انہیں باہر نکالو۔"
برطانوی وزیراعظم کے بیان کے بعد سیکورٹی اہلکار مظاہرہ کرنے والی ان دونوں خواتین کے پاس گئے اور ان کے جھنڈے اٹھا کر کانفرنس ہال سے باہر لے گئے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲